نیویارک: (دنیا نیوز) بھارتی صحافی کو منہ کی کھانا پڑ گئی۔
پاکستان دہشت گردی کب ختم کرے گا؟ بھارتی صحافی نے طنزیہ انداز میں سوال کر ڈالا، وزیراعظم نے جواب دیا کہ پاکستان دہشتگردی ختم کر رہا ہے جو بھارت نے مسلط کی، وزیر اعظم کے جواب نے بھارتی صحافی کی بولتی بند کردی، وزیراعظم کے جواب پر قہقہے لگ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا نیویارک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جنگ بندی میں کردار پر شکریہ ادا کیا، 24 کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا جنگ بندی کا فیصلہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے اہم تھا، امریکی صدر سے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کا کہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر معاہدے ہوئے ہیں۔