لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پانچ دن قیام کیا، شہباز شریف امریکا کے اہم دورے کے بعد لندن آئے تھے۔
لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کے مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے بھی اہم نشست کی۔