عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل تک ملتوی

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

کیس کی جیل سماعت آج منسوخ کر کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس آج استغاثہ کے دلائل کے لئے مقرر تھا، توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت مکمل ہو چکی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔