عدالت کا بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

Published On 14 October,2025 12:07 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کیخلاف26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جبکہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کر دی۔

جج امجد علی شاہ نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی، جبکہ پولیس کو جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا حکم دیا۔