راولپنڈی:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3فتنہ الخوارج کےدہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھالر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اِس دوران شرپسندوں سے جوانوں پر فائرنگ کردی، اہلکاروں نے بھی بھر پور جواب دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کے کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے ممکنہ تباہ کن حملے کو روک دیا جہاں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی موجودگی اور خودکش گاڑی تیار کرنے کی مصدقہ اطلاع تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارج کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کلین اپ کارروائیاں جاری رہیں گی۔



