راولپنڈی:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25خوراج جہنم واصل ہو گئے جب کہ 5 جوان شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپین وام میں سکیورٹی فورسز کی پہلی کارروائی میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک ہوئے، شرپسندوں کے خلاف اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
اِسی طرح ضلع کرم کے علاقے غاکی میں دوسری کارروائی جے دوران 10 خوارج مارے گئے، دونوں کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 5 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس اور سپاہی محمد عادل شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



