اوکاڑہ میں ’ پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کے تحت 150 اجتماعی شادیوں کا اہتمام

Published On 27 October,2025 05:01 pm

اوکاڑہ:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں ’دھی رانی پروگرام‘ کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے جناح سٹیڈیم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں 150 گھروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔

تقریب میں ممبران قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی، مہمان خصوصی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں میں دو لاکھ روپے فی کس سلامی دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ اِن بیٹیوں کے چہروں پر خوشی کے آثار دیکھ کر دلی خوشی ملی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ مشن یونہی جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قوم کی بیٹی ہی قوم کا درد محسوس کر سکتی ہے، آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام بیٹیوں کیلئے تحائف بھیجے اور اِن کے گھر آباد کئے ہیں۔