کے پی حکومت کی جانب سے ٹی ایم ایز چیئرمینوں کے اعزازیے کیلئے رقم جاری

Published On 02 November,2025 10:23 am

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ایز) کے چیئرمینوں کے اعزازیے کے لئے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے اعزازیہ کی مد میں فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، رقم صوبے کے 106 ٹی ایم ایز چیئرمینوں کو اعزازیے کی مد میں ادا کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحصیل کے ہر عہدیدار کو ماہانہ 80 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا، جبکہ تین ماہ کے عرصے کیلئے ہر چیئرمین کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ملیں گے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق فنڈز باقاعدہ منظوری کے بعد متعلقہ ٹی ایم ایز کو منتقل کئے جائینگے تاکہ چیئرمینوں کو بروقت ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔