کرک: (دنیا نیوز) کرک کے علاقہ ڈب میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
دونوں گروپوں میں ہونے والا تصادم طول پکڑ گیا اور شدید فائرنگ کی گئی، ایک فریق سے 30 سالہ عادل ولد مستقیم دوسرے فریق سے 25 سالہ نشاط ولد اختر علی موقع پر دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کوپوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
  
 
          
		   
         
		   
         
		   
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
