کراچی: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، راہگیر شدید زخمی

Published On 31 October,2025 04:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، مقتول آن لائن موٹر سائیکل رائڈر تھا، مقتول کے پیٹ میں دو گولیاں لگیں، مقتول کی شناخت 50 سالہ اسماعیل اور زخمی کی 17 سالہ سہیل کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان راہگیر ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایاکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے جارہے ہیں، واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کچھ اور تحقیقات جارہی ہے، ملزموں کو بھی جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔