روجھان: (دنیا نیوز) کچے کے ڈاکو بے لگام ہوگئے، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں نہ تھم سکیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے نواحی علاقے میراں پور سے تین افراد کو اغوا کر لیا، اغوا ہونے والوں میں شاہد ملک، کاشف ملک اور عاطف شامل ہیں، تینوں نوجوان گھر جاتے ہوئے راستے میں ڈاکوؤں کے نرغے میں آگئے۔
پولیس حکام کا مزیدکہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، پولیس افسروں کاکہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔



