راولپنڈی: (دنیا نیوز) صادق آباد پولیس کی کارروائی، نجی سکول میں نہم جماعت کے بچے پر تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کر لیا گیا۔
متاثرہ بچے کے والد نے الزام لگایا کہ سکول کے معلم نے کتاب نہ ہونے پر بچے پر ڈنڈے سے بہیمانہ تشدد کیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق معلم نے کتابیں خریدنے کو کہا تھا جن میں سے ایک کتاب بازار سے نہ ملی جس پر معلم نے تشدد کیا۔
پولیس کے مطاب قمتاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے معلم کو گرفتار کر لیا۔



