ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) تھانہ حویلیاں کی حدود حویلیاں بازار میں بھانجوں نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بھانجوں اور ماموں کے درمیان پہلے سے قتل کا مقدمہ چل رہا تھا۔
ایبٹ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔



