کراچی : پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا کیس، گرفتار اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع

Published On 28 October,2025 05:50 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت کا عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیاہ

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے فیصلہ جاری کیا ، عدالت نے گرفتار ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید5روز کی توسیع کردی،

عدالتی فیصلے میں لکھا کہ تفتیشی افسر نے ملزم عابد شاہ اور آصف علی کو پیش کیا ، دونوں ملزمان نے پولیس تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی۔

فیصلہ میں متن میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کی سیکشن 5 کے تحت کیس کی تفتیش کا اختیار ایف آئی اے کا ہے، تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ اور سرکاری وکیل کے موقف میں وزن ہے کیونکہ پولیس کی حراست میں ایک شہری کی جان چلی گئی ہے ، قانون کے مطابق اس کیس کی تفتیش ایف آئی اے کو کرنی ہے۔

تحریری حکم نامہ میں لکھا گیا کہ میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کی جاتی ہے، مزید تحقیقات کے لیے کیس ایف آئی اے کے حوالے کیا جاتا ہے،دو نومبر کو ملزمان کو متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

عدالت نے تحریری طور پر حکم دیا کہ کیس کے تفتیشی افسر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کریں۔