اوباڑو میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ملزم ہلاک، تین ساتھی فرار

Published On 28 October,2025 12:55 am

اوباڑو: (دنیا ایوز) حسو ڈہو لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم اپنے ہی فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہ ہو سکی، ہلاک ملزم کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، شناخت کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ فرار ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس نے سرچ آٰپریشن شروع کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزموں کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔