خانیوال: لین دین کے تنازع پر 5 بچوں کا باپ قتل

Published On 28 October,2025 02:17 am

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوالی میں لین دین کے تنازع پر 5 بچوں کا باپ قتل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے 88 دس آر میں پیش آیا، ملزم عثمان کا مقتول لیاقت علی سے پیسوں کا لین دین کا تنازع تھا، لین دین کے تنازع پر ملزم نے لیاقت علی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم عثمان نے مقتول کے سینے پر مکے مارے جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتول کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔