نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

Published On 30 October,2025 12:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 6 بی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا جبکہ دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ہلاک اور گرفتار ملزمان کی شناخت عامر اور شفیق کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے 2 پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لیں، ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔