کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوسری جانب سپر ہائی وے ہنگورا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک سخص زخمی ہوا۔
شارع نور جہاں پولیس نے دوران گشت بلاک ٹی ٹنکی گراؤنڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم اسد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم کا ساتھی اسامہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ادھر سرجانی ٹاؤن پولیس سیکٹر 10/1 کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کر کے مقدمات کر لئے۔
سپر ہائی وے ہنگورا گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمیل احمد نامی شخص زخمی ہو گیا، جس کو طبی امداد کے لئے عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔



