بہاولنگر: (دنیا نیوز) مروٹ کے قریب سسرالیوں نے تشدد کر کے 24 سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی لاش قریبی جھگیوں سے برآمد ہوئی، مقتولہ کی عمر 24 سال اور نام صائمہ بتایا گیا ہے جس نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد صائمہ کا سسرالیوں سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے مقتولہ کے بھائی کے مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔



