سی سی ڈی کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا

Published On 30 October,2025 02:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا اپنا ہی انسپکٹر جاوید اقبال اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکل آیا۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے کانسٹیبل کے ساتھ مل کر تاجر کو کاہنہ سے اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کی رہائی کیلئے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور رقم کی عدم ادائیگی پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے، ملزمان کی مغوی ولید کے اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے میں ڈیل فائنل ہوئی۔

ملزمان تاوان کی رقم لانے والے اہلخانہ کو مختلف مقامات پر گھماتے رہے، اور بالآخر ایل او ایس کے قریب تاوان کی رقم وصول کی، تاجر کی رہائی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا، دوران تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور کانسٹیبل توصیف کا سارا پول کھل گیا، ملزمان نے واردات کیلئے کرائے کی گاڑی استعمال کی۔