دولت پور: (دنیا نیوز) اہلیانِ سکھ پور نے 2 چوروں کو مشین کی مدد سے سولر پلیٹیں اتارتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ علی آباد پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا، گاؤں سکھ پور کے رہائشی غلام مصطفیٰ کی ٹیوب ویل مشین سے 2 چور سولر پلیٹیں چوری کر رہے تھے کہ گھر والے جاگ گئے، شور مچانے پر دیہاتیوں نے چوروں کا گھیراؤ کر لیا۔
اہلیانِ گاؤں نے دونوں چوروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، چوروں کی شناخت دل دار پریا اور دل شیر پریا کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔



