صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

Published On 03 November,2025 08:04 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 5 نومبر 2025 بروز بدھ سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔

خیال رہے قومی اسمبلی کا 5 نومبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 21 واں اجلاس ہوگا۔