27 ویں ترمیم کے بعد بلاول کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے: فیصل واوڈا

Published On 03 November,2025 10:40 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سینئر سیاسی رہنما و سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نےپہلے ہی کہا تھا27ویں ترمیم آئےگی، جو آنے کے بعد آسانی سے پاس بھی ہوجائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینزکا کام ہی قانون سازی کرنا ہے،اگر77سال کی عمرمیں سیاست دان کام کرسکتا ہےتوججز،پولیس،فوج میں کیوں نہیں، پاکستان کی ضرورت کے حساب سے اُنہیں بھی کام کرنا چاہیے۔

سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کےبعد26ویں ترمیم کےخلاف درخواستیں غیرمتعلقہ ہوجائیں گی، آئینی عدالت ملک کی ضرورت ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاسی چال کے بڑے کھلاڑی ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا یہ بہترین موقع ہے، سکیورٹی کے معاملات کو بھی وفاق کودیکھنا چاہیے اور پورے ملک میں ایجوکیشن کا ایک نظام ہونا چاہیے۔