واوڈا کوئی پیغام لے کر نہیں آیا، 27ویں ترمیم کا مسودہ دیکھ کر بات کریں گے: فضل الرحمان

Published On 05 November,2025 09:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کوئی پیغام لے کر نہیں آیا، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھ کر نکات پر بات کر سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے ساتھ معمول کی سیاسی ملاقات تھی، ایسی ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کوئی پرچہ آؤٹ کیا ہے، لیکن اس کے درست یا غلط ہونے کا معلوم نہیں، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھ کر نکات پر بات کر سکتے ہیں، اس سے قبل کچھ نہیں کہنا چاہتے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔