حکمرانوں کو کہہ دیا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں: فضل الرحمان

Published On 19 October,2025 11:33 pm

بھکر:(دنیا نیوز) سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کوکہہ دیا ہےکہ اسرائیل کوتسلیم کرنےکا سوچنا بھی نہیں۔

پنجاب کے شہر بھکر میں اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں میں فتنےپیدا کیےجارہےہیں، فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری ہے، بہت سےشعبوں میں کام کرنےکی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نےہزاروں فلسطینیوں کوبربریت کا نشانہ بنایا، اتنے بڑے جرائم کے بعد آپ کہہ رہےہیں کہ اسرائیل کوتسلیم کیا جائے، عالمی عدالت نےنیتن یاہوکونسل کشی کا مرتکب قراردیا ہے،عالمی عدالت نےنیتن یاہوکوگرفتارکرنےکا حکم دیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کا یکطرفہ فیصلہ کرنےوالےکون ہوتے ہیں، حکمرانوں کو کہہ دیا ہےکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں، ورنہ ہمارے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔