شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا

Published On 24 July,2025 07:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نظام تعلیم میں جدت لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم

مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔