کراچی:(دنیا نیوز) قومی ایئر لائنز(پی آئی اے) ہیڈآفس کراچی میں 24 گھنٹوں سےانٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
پی آئی اے ذرائع کےمطابق پی آئی اے کےکراچی میں تمام شعبوں میں انٹرنیٹ معطل ہونےسےکام ٹھپ ہوکررہ گیا، انٹر نیٹ گزشتہ روزڈیٹا سینٹرمیں اچانک آگ لگنےسےمتاثرہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ڈیٹا سینٹرمیں آگ سے یو پی ایس بیٹری متاثرہوئی ہے ۔
دوسری جانب تاحال انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سےپی آئی اے کےکراچی دفاترمیں انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوئی،جس سے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔



