وزیراعلیٰ سندھ سے آئرلینڈ کی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

Published On 08 November,2025 01:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئرلینڈ کی سفیر ماری اونیل کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئرلینڈ کی سفیر ماری اونیل کی ملاقات کے دوران سندھ اور آئرلینڈ کے باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، معاشی اور ثقافتی تعاون کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مراد علی شاہ نے آئرلینڈ کی سفیر کو سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا، سندھ اور آئرلینڈ کی یونیورسٹیز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا، آئی ٹی کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر مشاورت کی، آئرلینڈ کو آئی ٹی پارک میں شمولیت کی دعوت دی۔