اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس آج طلب کر لیا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم پر بات چیت ہوگی۔
ایجنڈے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سینئر ایڈووکیٹس کے سٹیٹس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 ججز نے فل کورٹ اجلاس کیلئے خط لکھا تھا، جن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین شامل ہیں، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی ہو چکے ہیں۔



