خیبرپختونخوا: محکمہ محنت میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد

Published On 15 November,2025 11:07 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے محکمہ محنت میں تمام تبادلوں اور تعیناتیوں پرمکمل پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ محنت خیبرپختونخوا نے پابندی کا اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمے میں تقرری و تبادلے تا حکم ثانی تک نہیں ہوں گے، وزیر محنت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پابندی کا نفاذ فوری طور پر ہو گا۔

محکمہ محنت و متعلقہ ذیلی اداروں میں بغیر منظوری کوئی افسر یا سٹاف تبدیل نہیں ہو گا، ہر قسم کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے وزیرمحنت کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، پابندی یقینی بنائی جائے ورنہ خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔