عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا

Published On 27 November,2025 01:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی نے اپنے ردعمل میں کہاکہ افغان و بھارتی میڈیا سے بانی کی صحت بارے گھناؤنی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، پی ٹی آئی نے حکومت اور وزارتِ داخلہ سے افواہوں کی فوری تردید کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ  بانی کی فیملی سے فوری ملاقات کرائی جائے۔

پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سلامتی پر شفاف سرکاری بیان جاری کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کی تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، قوم اپنے قائد سے متعلق کسی ابہام کو برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی سلامتی اور بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، افواہوں کا سدباب اور سچ سامنے لانے کیلئے ہر قانونی و سیاسی قدم اٹھایا جائے گا۔