قمبر: مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

قمبر: مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

افسوسناک حادثہ شہدادکوٹ بہرام کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت اصغر مگسی اور سومر مگسی کے نام سے ہوئی، لاشیں قمبر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔