کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت سندھ کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلیٰ یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں، گورنر لگانے کیلئے ہم سے پوچھا نہیں جاتا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول نے 18 ویں ترمیم اور این ایف سی میں کمی کو مسترد کردیا، احتجاج کے نام پر شہریوں کو یرغمال بنا لیا جاتا ہے، پھر حکومت کچھ تو کرے گی۔



