شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Published On 29 November,2025 01:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔

واقعہ بھینس کالونی رحمانیہ مسجد کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کے ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ کار ڈرائیور کو حراست میں لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ملزم کو حراست میں لے لیا جائے گا۔