گمبٹ: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 4 سالہ بچی جاں بحق، والد، والدہ، دادی زخمی

Published On 01 December,2025 02:46 am

گمبٹ : (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

حادثے میں 4 سالہ بچی دعا اعوان موقع پر جاں بحق جبکہ جبکہ والد، ماں اور دادی شدید زخمی ہوگئیں، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق بچی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کے جسدِ خاکی کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، حادثہ پپری پل کے قریب پیش، ٹرالر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔