اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف کے نوٹیفکیشن سے متعلق افواہوں پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا دلچسپ تبصرہ سامنے آ گیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آرمی چیف کے نوٹیفکیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لگتا ہے میڈیا کے پاس کوئی خبر ہی نہیں ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت کو پہلے ہی تحفظ حاصل ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کو نومبر 2027 تک قانونی تحفظ حاصل ہے، نئی ترمیم کے بعد اکٹھی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئے گا۔



