چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں فیصل آباد روڈ بائی پاس چوک پر نامعلوم سائیکل سوار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر ٹکر مار کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ڈمپر کے ڈرائیور کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔



