ہارون آباد: (دنیا نیوز) گلشن کالونی کے قریب اونٹ ریڑھی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے دونوں نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی شناخت عبید الرحمٰن اور عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دونوں افراد کی موت سر پر شدید چوٹیں آنے کی وجہ ہوئی، ریسکیو 1122 نے لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔



