پشاور: بی آر ٹی فیصل کالونی سٹاپ سے لاکھوں روپے مالیت کی سکرین چوری

پشاور: بی آر ٹی فیصل کالونی سٹاپ سے لاکھوں روپے مالیت کی سکرین چوری

ترجمان بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) نے بتایا کہ سٹیشن کا شٹر کھلا ہوا تھا جس سے چور سٹیشن کے اندر داخل ہوا، سکیورٹی گارڈز پلٹ فارم پر تھے جس دوران چور نے آسانی کے ساتھ کارروائی مکمل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروا دی گی ہے، پبلک پراپرٹی کا نقصان کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔