پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی انڈونیشیا کے صدر کے پرتپاک استقبال کی ویڈیو وائرل

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی انڈونیشیا کے صدر کے پرتپاک استقبال کی ویڈیو وائرل

پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا شاندار استقبال کیا، پاک فضائیہ کےجنگی طیاروں نےانڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کو فضائی سلامی پیش کی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ ، پاکستانی قیادت اورپاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاکستان کی فضا میں پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اوربھائی چارے کا ثبوت ہے۔

پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کر نا جذبہِ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔