اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیشن کمار کا اقلیتوں بارے رویہ قابلِ مذمت ہے ، اقوام متحدہ نوٹس لیے۔
وفاقی دارا لحکومت میں اقلیتی رہنماؤں کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، آسٹریلیا میں پیش آئے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جمعہ والے دن بہار کے وزیراعلیٰ،آسٹریلیا واقعےکی مذمت کی جائے گی۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل اور اقیلتی رہنماؤں نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیشن کمار کا اقلیتوں کے متعلق غیراخلاقی عمل کی اور رویے کی مذمت کی اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کیلئے ہم سب متحد ہیں، آسٹریلیا میں پیش آئے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جمعہ والے دن بہار کے وزیراعلیٰ اور آسٹریلیا واقعے کی مذمت کی جائے گی، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
سردار کلیان سنگھ
سکھ رہنما سردار کلیان سنگھ نے کہا،بہار کا پاگل وزیراعلیٰ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر چل رہا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،آسٹریلیا میں انسانیت کا قتل عام ہوا ہے۔
جاوید ولیم، ڈاکٹر مجید ایبل
جاوید ولیم سیکرٹری جنرل یونائیڈ انٹرفیتھ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ بھارت پوری دنیا میں دہشت گردی کوپھیلا رہا ہے ملکی سلامتی کے لیے ہم سب متحد ہیں جب کہ ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کےسامنے آچکا ہے۔



