بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کے حوالے

Published On 17 December,2025 06:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کیلئے فہرست میں آفتاب عالم، عدنان قادری، پیر مصور خان کا نام شامل ہے۔

فہرست میں محمد اسرار، لیاقت علی خان اور سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔