کراچی: (دنیا نیوز) بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔
ملک بھر میں آج دن بھر سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب منعقد ہوں گی، قائداعظم کے ویژن اور بے مثال قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی، قائد ریذیڈنسی زیارت میں گارڈ آف آنر اور پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔
بانی پاکستان نے ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ ریاست قائم کرکے برصغیر کا نقشہ تبدیل کیا، محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے تاجر گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی۔
قائد محمد علی جناحؒ نے لندن سے قانون کی ڈگری لی، قائد اعظم نے سیاست کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تھا۔



