کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر پر تعصب کارڈ کھیلنے کا الزام لگا دیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں اب منافقت برداشت نہیں کی جائے گی، یہ لوگ منافقت نہ کریں، محنت کریں اور سچ بولیں، جب یہ منافقت چھوڑیں گے تو پھر کام بھی کریں گے، کراچی کو منافقین، مگر مچھ کے آنسوؤں کی نہیں کام کی ضرورت ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سڑک بلاک کرکے کراچی والوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، کراچی والے مل بیٹھ کر مسائل حل کریں گے، نیا سال ترقیاتی کاموں کا سال ہوگا۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھاکہ وعدوں کے مطابق کام کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام مسائل حل کریں گے۔



