اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ روز بھی بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
صوبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
ادھر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں اے کیو آئی کی اوسط شرح 335 ریکارڈ کی گئی۔



