اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں گوادر کی ترقی کا سفر روکا گیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی دور میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی، گوادر کی ترقی کا دور دوبارہ شروع ہوگا، بلوچستان میں امن قائم کرکے رہیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی شپ یارڈ پراجیکٹ اپنے ترقیاتی بجٹ سے کر رہی ہے، وفاقی حکومت نے گڈانی کا ایک منصوبہ بھی اپنے ترقیاتی بجٹ میں شامل کر رکھا ہے۔



