رحیم یارخان میں ٹرالی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Published On 06 January,2026 07:41 am

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) رحیم یارخان میں ٹرالی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

 ایل پی روڈ پر فاطمہ چوک کے قریب تیز رفتار گنے کی ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ارشد اور عبد الغفار کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں، ٹرالی کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔