اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں منی مزدا ٹرک اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
حادثہ مین جی ٹی روڈ اوکاڑہ ٹول پلازہ پر پیش آیا، منی مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے ٹرالر سے ٹکرایا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت مقبول کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔



