پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں مزدا ٹرک کی بریک فیل ہونے سے خوفناک حادثہ پیش آگیا۔
حادثہ دیپالپورروڈ جمال چوک کے قریب پیش آیا، حادثہ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔



