وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل

Published On 12 January,2026 10:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہوگئی۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید اور وکلاء شریک ہوئے۔

وفاقی آئینی عدالت کے 3 بنچز نے نئی عمارت میں مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔